کھیلکرکٹ

پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان پہلی اننگز میں 378 رنز پر آؤٹ

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 313 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

محمد رضوان 362 کے مجموعے پر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد اسی اوور میں نعمان علی اور ساجد خان بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، تینوں کھلاڑیوں کو سینوران متھوسامے نے آؤٹ کیا۔

؎سلمان علی آغا نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے متھوسامے نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پرینیلان سبراین نے دو وکٹیں حاصل کی۔ کگیسو ربادا اور سائمن ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker