انٹرنیشنل

اسرائیل نے امن معاہدےکی دھجیاں اڑا دیں، غزہ پر ایک اور حملہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید

اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں، قابض فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں طیارے سے گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے۔ شہدا میں سات بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار افراد غزہ شہر کے علاقے الزیتون لوٹ رہے تھے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہےکہ اسرائیل دانستہ طور پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

حماس نے صیہونی فوج کی جارحیت کو مصر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker