انٹرنیشنل

تھائی لینڈ: سیلاب سے پولٹری فارم میں پانی بھر گیا، 50 ہزار مرغیاں ہلاک

تھائی لینڈ میں سیلاب کے باعث 50  ہزار مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے کے ضلع موانگ میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے جہاں انسان متاثر ہیں وہیں ضلع موانگ کے ایک پولٹری فارمز میں بھی سیلاب 50 ہزار مرغیوں کی جان لے گیا۔

 

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرنے والی مرغیوں کی وجہ سے پولٹری فارم کی مالکن کو 8 سے 10 ملین بھات کا نقصان ہوا ہے۔

 پولٹری فارم کی مالکن نے بتایا کہ رات بھر بارش کی وجہ سے پانی پولٹری فارمز میں بھر گیا جس کی سطح  30 سینٹی میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔

خاتون کے مطابق سیلاب کی وجہ سے مرغیوں کا ایک شیڈ تو بہہ گیا جب کہ دوسرے شیڈ میں رہنے والی تقریباً تمام مرغیاں ہی مر گئیں، جنہیں 18 ستمبر کو فروخت کیا جانا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے، 2022 میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے بھی پولٹری فارم متاثر ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker