پاکستان

کرک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔

تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پاکستان آئل فیلڈز لمٹیڈ (پی او ایل) نے اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر بتایا کہ ضلع کرک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔

پی او ایل کے مطابق ٹل بلاک میں کنویں سے یومیہ 22 ملین میٹراسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی جبکہ کنویں سے 2112 بیرل تیل کی بڑی مقدار بھی یومیہ حاصل ہوگی۔

خط کے مطابق کنویں کی کھدائی دسمبر2024ءمیں شروع ہوئی،تیل وگیس3887میٹر گہرائی پر دریافت ہوئے، کنویں کی پیداوار پروڈکشن لائن سے 2ماہ میں منسلک ہوجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker