پاکستان

بیوی کی ناراضگی سے تنگ شوہر نے مشروب میں زہر ملاکر سسرال بھیج دیا، سسر جاں بحق

نوشہرو  فیروز : ناراض شوہر نے بیوی بچوں سمیت سسر کو بھی زہر دے دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی اپنے شوہر سے ناراض تھی جس نے طلاق لینے کیلئے  عدالت سے رجوع کیا تھا اور اس پر ملزم اس سے شدید ناراض تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ناراض شوہر نے  پڑوسی کے بچے کی  معرفت سے  مشروبات میں زہر ملا کر  اپنی بیوی کے گھر بھیجا تھا۔

پولیس کے مطابق زہریلی مشروبات پینے سے ملزم کے سسر کی حالت غیر ہوگئی جس پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا جب کہ ملزم کے بیوی بچوں کو تشویشناک حالت میں  کنڈیارو اسپتال سے طبی امداد کے بعد گمبٹ منتقل کیا گیا ان کی  حالت تاحال تشویشناک  ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ بیوی اپنے شوہر سے ناراض ہوکر اپنے باپ کے گھر رہ رہی تھی جب کہ واقعے کے ملزم فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker