پاکستان

حکومت پاکستان کا فلسطین کیلئے فوری امدادی پیکج کا اعلان

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے 2 کارگو طیاروں کے ذریعے 100 ٹن امدادی سامان بھجوائے گا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی پروازیں اگلے 2 دن میں روانہ ہوں گی، امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے اردن اور مصر کے راستے فلسطین پہنچایا جائےگا۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امدادی سامان کی روانگی و ترسیل کی نگرانی کریں گے جبکہ اردن اور مصر میں پاکستانی سفیر فلسطینی علاقوں میں امداد کی ترسیل کو یقینی بنائیں گے۔

این ڈی ایم اے نے کہاکہ پاکستانی عوام فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker