انٹرنیشنلتازہ ترین

برطانیہ اب بھی دشمن ملک ہی رہے گا، برطانیہ میں نئی حکومت آنے پر روس کا ردعمل

ماسکو: برطانیہ میں لیبر پارٹی کے اقتدار میں آنے اور سر کئیر اسٹارمر کے وزیر اعظم بننے پر روس کی جانب سخت ردعمل دیا گیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کی جانب سے روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوئی خواہش دکھائی نہیں دیتی۔

ترجمان نے کہا کہ لیبر پارٹی کی جیت کے بعد بھی برطانیہ ایک دشمن ملک ہی رہے گا۔

لیبر پارٹی کی جانب سے ہتھیاروں اور رقم کی فراہمی کے ذریعے روس کے خلاف یوکرین کی مدد کرنے کا اظہار کیا گیا تھا۔

برطانیہ میں حالیہ انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے تحت لیبر پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے اور کنزرویٹیو پارٹی کا 14 سالہ دور اقتدار اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker