ملک میں سال 2026ء کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری

حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک میں سال 2026 میں سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات شامل ہیں، مجموعی طور پر اس سال تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی، جن میں اہم مواقع جیسے یومِ کشمیر، عید الفطر، یومِ پاکستان، یومِ مزدور، عید الاضحیٰ، یومِ آزادی، عید میلاد النبی ﷺ، یومِ اقبال، قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس شامل ہیں، ان کی روشنی میں شہریوں اور ملازمین کے لیے نئے سال میں ملنے والی چھٹیوں کی منصوبہ بندی ممکن ہوگئی، سال 2026ء میں ملنے والی تعطیلات درج ذیل ہیں؛
5 فروری (جمعرات) – یومِ کشمیر
21 تا 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) – عیدِ الفطر
23 مارچ (سوموار) – یومِ پاکستان
1 مئی (جمعہ) – یومِ مزدور
27 تا 29 مئی (بدھ تا جمعہ) – عید الاضحیٰ
28 مئی (جمعرات) – یومِ تکبیر
25 تا 26 جون (جمعرات تا جمعہ) – عاشورہ
14 اگست (جمعہ) – یومِ آزادی
25 اگست (منگل) – عید میلاد النبی ﷺ
9 نومبر (پیر) – یومِ اقبال
25 دسمبر (جمعہ) – قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس
26 دسمبر (ہفتہ) – کرسمس کے بعد چھٹی (صرف مسیحی ملازمین کے لیے)
بتایا جارہا ہے کہ بعض مذہبی تعطیلات چوں کہ چاند کی رویت پر منحصر ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے تاریخوں میں معمولی تبدیلیاں متوقع ہوسکتی ہیں، جس کی روشنی میں شہریوں اور ملازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بقاعدہ سرکاری نوٹی فکیشن کے بعد ہی تعطیلات کی پلاننگ کو حتمی شکل دی جائے۔



