پاکستانتازہ ترین

گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا: وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے کہا ہےکہ گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ نےکہا کہ غلط بیانی کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں خلیج پیدا کی جارہی ہے،گوادرمیں باڑ لگانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر سے متعلق فیصلے وہاں کے معتبرین اور عوام کی منشا ومفاد میں ہی ہوں گے، دشمن قوتوں کو گوادر اور سی پیک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker