پاکستانتازہ ترین

پاکستان کی فرنس آئل برآمدات ریکارڈ سطح پر جا پہنچیں

رواں سال پاکستان کی فرنس آئل(furnace oil) کی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صنعتی ذرائع نے بتایا کہ رواں سال پاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں، توقع ہے کہ اگلے سال بھی یہ برآمدات اسی سطح پر رہیں گی یا اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اب تک 14 لاکھ ٹن (تقریباً 89 لاکھ بیرل) سے زیادہ فرنس آئل برآمد کر چکا ہے، جو 2024 کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق زیادہ تر بھیجا جانے والا فرنس آئل ہائی سلفر (ایچ ایس ایف او) تھا، جسے زیادہ تر بحری جہاز ایندھن کے طور پر استعمال کرتے ہیں، جب کہ تھوڑی مقدار ریفائنریوں میں خام مال کے طور پر استعمال ہوئی۔

تاجروں کے مطابق سب سے زیادہ فیول آئل برآمد کرنے والی کمپنی پاک عرب ریفائنری رہی، جبکہ سینرجیکو، اٹک ریفائنری، نیشنل ریفائنری اور پاکستان ریفائنری بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

پاکستان آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے سیکریٹری جنرل سید نذیر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ 2026 میں فرنس آئل کی برآمدات کا یہ سلسلہ مزید بڑھے گا۔

دوسری جانب تاجراور ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستان کی برآمدات بڑھنے سے ایشیا میں فیول آئل کی فراہمی بہت زیادہ ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے اس کی قیمتوں پر دباؤ پڑ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker