پاکستانموسم

بہاولنگر: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

بہاولنگر میں بارش کے  پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ 

پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔

بہاولنگر میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اس کے علاوہ  فیصل آباد میں بھی بارش کے باعث چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب حافظ آباد میں پانی کے نکاس پر جھگڑے کے دوران مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری بارشوں کے دوران ہونے والے حادثات میں اب تک 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker