Sind

نیپا چورنگی واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کی تمام متعلقہ افسران کو معطل کرنےکی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر تمام متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت نیپا چورنگی واقعے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا،کے ایم سی، ٹاؤن انتظامیہ، ریونیو اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بچے کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس ہے، جس کی بھی کوتاہی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنا افسوسناک ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران کو معطل کیا جائے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری سندھ آج ہی ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کریں۔

ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی، ٹاؤن انتظامیہ اور واٹرکارپوریشن کے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکارگلشن اقبال کو معطل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker