پاکستان

عمران خان کو ان کی مرضی کا کھانا دیا جاتا ہے اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے: اعظم نذیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہےکہ عمران خان کو ان کی مرضی کا کھانا دیا جاتا ہے اور ان کی صحت بالکل تھیک ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کا اختیار ہوتا ہے کہ رویے کو دیکھتے ہوئے ملاقات طے کرے، وفاق کا اختیار نہیں کہ وہ ان کو ہدایت دے۔

اعظم نذیر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو عمران خان سے متعلق رپورٹ دی گئی تھی ، ان کو ان کی مرضی کا کھانا دیا جاتا ہے،سہولیات ملتی ہیں اور ان کی صحت ٹھیک ہے، ہر ہفتے ان کی اہلیہ سے ملاقات کرائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کو جیل مینول منع کرتا ہے کہ وہ سیاسی معاملات ڈسکس نہیں کرسکتے، یہ معاملہ عدالت اور جیل انتظامیہ کے درمیان ہے، میں اس پر رپورٹ لے کر پیش کروں گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker