بلوچستان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس میں میڈیا کے حوالے سے تین بڑے فیصلے

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس میں میڈیا کے حوالے سے 3 بڑے فیصلے کیے گئے:
🔸 کابینہ کے فیصلے: 1. *ڈمی اخبارات کا خاتمہ*: صرف کاغذوں میں چلنے والے اور اشتہارات کے لیے بنے فرضی اخبارات کو بند کیا جائے گا
🔸 2. *مستند میڈیا کی حوصلہ افزائی*: جو اخبارات اور چینلز واقعی کام کر رہے ہیں، سرکولیشن رکھتے ہیں اور عملہ ہے، ان کو سپورٹ کیا جائے گا
🔸 3. *سوشل میڈیا پر ضابطہ*: سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے گی تاکہ غلط معلومات اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو روکا جا سکے
🔸 وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صحافت کے معیار کو بہتر بنانا اور سرکاری اشتہارات کا غلط استعمال روکنا ہے۔



