بلوچستان

بلوچستان سے باہر گندم کی نقل و حمل پرپابندی

بلوچستان سے باہر گندم کی نقل و حمل پر 2 ماہ کے لیے پابندی، ذخیرہ اندوزی جرم قرار ، دفعہ 144 نافذ : محکمہ داخلہ
🔶 کوئٹہ (ویب ڈیسک): بلوچستان سے باہر گندم کی نقل و حمل پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق گندم کی غیر مجاز نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت مقررہ حد سے زائد گندم ذخیرہ کرنا، چھپانا یا غیر قانونی اسٹاک رکھنا جرم تصور ہوگا۔
🔶 محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام گندم کی دستیابی، خریداری اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کو سرحدی راستوں پر مشترکہ چیک پوسٹس قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کو مشتبہ گوداموں کی تلاشی لینے اور ٹرانسپورٹ کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کرنے کی بھی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
🔶 محکمہ داخلہ بلوچستان نے غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی گندم کو ضبط کر کے ذمہ داران کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker