بلوچستان
جنگل پیرعلیزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما دولت خان پیرعلیزئی جاں بحق

قلعہ عبداللہ، جنگل پیرعلیزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما جاں بحق، دو افراد زخمی
🔶 *قلعہ عبداللہ:* ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے تحصیل سیکرٹری اطلاعات دولت خان پیرعلیزئی شہید جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
🔶 سیکیورٹی اور ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے



