بلوچستان

اقوام لانگو اور زہری چنال فریقین کے درمیان جاری خونی تنازعے کا تصفیہ آج محمد شہی ہاؤس کوئٹہ میں رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی نوابزادہ شاہ دین خان شاہوانی ، چیف آف لہڑی سردارزادہ میر جاوید عزیز لہڑی، سابق سینیٹر میر کبیر جان محمد شہی اور مولانا عبدالرشید لانگو کی ثالثی میں طے پا گیا اور دونوں فریقین آپس میں شیر و شکر ہو گئے

محمد شہی ہاوس ( کوئٹہ)

الحمداللہ

اقوام لانگو اور زہری چنال فریقین کے درمیان جاری خونی تنازعے کا تصفیہ آج محمدشہی ہاؤس کوئٹہ میں چیف آف بیرک سفیر امن نوابزادہ سخی شاہ دین خان شاہوانی ، چیف آف لہڑی سردارزادہ میر جاوید عزیز لہڑی، سابق سینٹر میر کبیر جان محمد شئی اور مولانا عبدالرشید لانگو کی ثالثی میں طے پا گیا اور دونوں فریقین آپس میں شیر و شکر ہو گئے۔
واضح رہے کہ دونوں فریقین کے درمیان گزشتہ تین سال سے یہ تنازعہ چل رہا تھا جس میں 2 قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا 6/7 بندے فریقین کے زخمی ہوے تھے

خیر خواہی کی مسلسل کوششوں کے بعد گزشتہ ماہ فریقین نے ثالثین کو تصفیے کا اختیار دیا تھا، جس کے بعد آج اللہ کے فضل و کرم سے یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو گیا۔ دونوں فریقین نے جرگے کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے ثالثین کا شکریہ ادا کیا۔
جرگہ میں وڈیرہ اسد جان لہڑی ٹکری ملک بیگ شاہوانی ٹکری عبدالقیوم محمدشئی ٹکری نور احمد قمبرانی ٹکری محبوب احمد شاہوانی ٹکری محمد حنیف ساتکزئی ٹکری عبدالحمید لہڑی میر مجید شاہوانی حاجی ریاض شاہوانی حاجی مرتضی شاہوانی ناہب پاہند خان شاہوانی حسنین احمد شاہوانی و دیگر محززین موجود تھے

اقوام لانگو اور زہری چنال فریقین کے درمیان جاری خونی تنازعے کا تصفیہ آج محمد شہی ہاؤس کوئٹہ میں رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی نوابزادہ شاہ دین خان شاہوانی ، چیف آف لہڑی سردارزادہ میر جاوید عزیز لہڑی، سابق سینیٹر میر کبیر جان محمد شہی اور مولانا عبدالرشید لانگو کی ثالثی میں طے پا گیا اور دونوں فریقین آپس میں شیر و شکر ہو گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker