بلوچستان

بلوچستان حکومت ، شہدائے زیارت کے لواحقین اور دھرناکمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

کوئٹہ: بلوچستان حکومت ، شہدائےزیارت کے لواحقین اور دھرناکمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

رکن دھرنا کمیٹی نصر اللہ زیرے کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے مسودے پرفریقین کا اتفاق رائے ہوگیا، حکومت ،لواحقین اور دھرنا کمیٹی نے معاہدے پر دستخط کردیے۔

معاہدے کے تحت زیارت واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر اتفاق ہوا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان پر مشترکہ اجلاس ہوگا۔

معاہدے کے متن کے مطابق اپوزیشن اور شہداء کے لواحقین اجلاس میں شریک ہوں گے، شہدائے زیارت کو سرکاری پالیسی کے تحت شہید قرار دیا جائے گا، لواحقین کو معاوضہ، کفالت اور بچوں کو تعلیم فراہم کی جائے گی۔

معاہدے کے متن کے مطابق شہداء کے نام پر سرکاری عمارتیں منسوب کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ شہداء کے اہلِ خانہ کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے، پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker