بلوچستان
کوئٹہ : مبینہ طور پر ڈائلاسز میں تاخیر کے باعث نوجوان مریض جاں بحق

کوئٹہ کے کڈنی اسپتال میں مبینہ طور پر ڈائلاسز میں تاخیر کے باعث نوجوان مریض جاں بحق
لواحقین کا الزام ہے کہ بروقت ڈائلاسز نہ ہونے کی وجہ سے مریض کی حالت بگڑتی گئی، جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔ اہلِ خانہ نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
تاحال اسپتال انتظامیہ یا متعلقہ حکام کی جانب سے اس واقعے اور الزامات پر باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے، اس لیے تاخیر کے باعث ہلاکت کے دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی



