
تفصیلات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس اہلکار کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت احسان ولد جاں محمد لہڑی ساکن کلی شیخان کے نام سے ہوئی ہے ۔
واقعے کے بعد لاش کو شہید نواب غوث بخش میموریل اسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے کی مزید تفتیش پولیس تھانہ سٹی مستونگ نے شروع کر دی ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔



