بلوچستان
دکی : مسلح افراد کا حملہ، تین چوکیدار جاں بحق

دکی: جھالار میں مسلح افراد کا حملہ، 3 چوکیدار جاں بحق اور 2 لاپتا
🔶 دکی کے علاقے جھالار میں مسلح افراد نے حملے کے نتیجے میں 3 چوکیداروں کو جاں بحق جبکہ 2 کو لاپتا کر دیا ہے۔ ایس پی دکی منصور احمد بزدار کے مطابق یہ تینوں چوکیدار جھالار میں سردار اکبر خان ناصر کی زمینداری پر تعینات تھے۔
🔶 ایس پی دکی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں غنو ولد خدائیداد، آغا جان اور عزت خان شامل ہیں، جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔ واقعے کے بعد لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
🔶 پولیس کے مطابق واقعے کے بعد دو چوکیدار نادر خان اور بشیر خان تاحال لاپتا ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دکی جھالار کے مقام پر سردار اکبر خان ناصر کے چوکیداروں پر متعدد مسلح حملے ہو چکے ہیں۔



