بلوچستان

کوئٹہ : پکنک کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ ،نوجوان جاں بحق

کوئٹہ : پکنک کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ ،نوجوان جاں بحق۔*
کوئٹہ تھانہ شالکوٹ کی حدود میں سجاول آباد ڈیم مغربی بائی پاس کے قریب پہاڑی پر پکنک منانے والے نوجوان کو چار نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزمان نوجوان سے موبائل فون اور 19 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔*
*پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز تھانہ شالکوٹ کی حدود میں سجاول آباد ڈیم، مغربی بائی پاس کے قریب پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جہاں رضا خان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پکنک منانے گیا تھا۔*
*پولیس کے مطابق رضا خان اپنے ساتھیوں سمیت پہاڑی پر کھانا کھا رہا تھا کہ اس دوران چار نامعلوم مسلح افراد وہاں پہنچ گئے۔ مبینہ طور پر مسلح افراد میں سے کچھ نے وہاں موجود افراد سے پوچھ گچھ کی، جبکہ ایک شخص رضا خان کے ساتھیوں میں سے ایک فرد کو اپنے ہمراہ نیچے کی جانب لے گیا۔*
*پولیس کے مطابق نیچے جانے کے بعد مذکورہ شخص اور مسلح افراد کے درمیان مبینہ طور پر ہاتھا پائی ہوئی، جس کے بعد ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں رضا خان شدید زخمی ہوگیا۔*
*واقعے کے بعد مسلح افراد مبینہ طور پر رضا خان کا موبائل فون اور 19 ہزار روپے نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔*
*زخمی رضا خان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی لاش ورثاء کے حوالے کردی۔*
*واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات، ملزمان کی شناخت اور فائرنگ کے اصل حقائق جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔* See less

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker