کوئٹہ: بوری بند کمسن علی شاہ کی لاش کا معمہ حل،قاتل گرفتار

کوئٹہ: بوری بند کمسن علی شاہ کی لاش کا معمہ بالاآخر حل، سگی چچی گرفتار
کوئٹہ پولیس کے Serious Crime Investigation Wing (SCIW) نے کمسن علی شاہ قتل کیس کی پیچیدہ تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچا دیا۔سگی چچی مبینہ طور پر قتل میں ملوث نکلی، گرفتار
22 اگست 2026 کو کمسن علی شاہ کی گمشدگی کے بعد اس کی لاش گھر کے قریب ایک بوری میں بند حالت میں برآمد ہوئی تھی۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف غیر مصدقہ افواہیں گردش کرتی رہیں، جن میں بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے پھینکے جانے اور تاوان کی غرض سے اغوا کیے جانے سمیت مختلف قیاس آرائیاں شامل تھیں تاہم SCIW کی تفتیش نے افواہوں کے بجائے شواہد اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر کیس کے اصل حقائق تک رسائی حاصل کی۔تفتیش کے دوران مختلف شواہد، دستیاب معلومات، رابطوں اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کو باریک بینی سے جوڑا گیا، جس کے نتیجے میں تفتیش مقتول بچے کی سگی چچی تک جا پہنچی۔
سیریس کرایم انویسٹیگیشن ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمہ نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کیا۔تفتیش کے مطابق کمسن علی شاہ کی نعش مبینہ طور پر چند روز گھر میں موجود پانی کی ٹینکی میں چھپائی گئی، بعد ازاں بدبو پھیلنے پر لاش کو نکال کر بوری میں بند کیا گیا اور گھر کے قریب پھینک دیا گیا تھا



