جرم

کراچی: کلفٹن میں بینک کے باہر 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ آکاش نامی نوجوان، اس کے والد اور ساتھی نے تین تلوار کے قریب نجی بینک سے 50 لاکھ روپے نکلوائے تھے، شہری یہ رقم جمع کرانے کے لیے بوٹ بیسن کے بینک کے باہر پہنچے تو ملزمان نے کار پر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق اس دوران بینک کے گارڈ نے فائرنگ کی تو ملزمان نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے نوجوان آکاش جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان 25 لاکھ روپے پر مشتمل رقم کا ایک تھیلا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کردی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker