صحت

8 بہترین پھل جو جوڑوں کی تکلیف میں کمی لانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں

کیا آپ جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں ؟ اگر ہاں تو آپ تنہا نہیں درحقیقت عمر کی چوتھی اور پانچویں دہائی میں اکثر افراد کو اس تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔

درحقیقت عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں بھی کمزور ہونے لگتی ہیں جس کے باعث جوڑوں کا درد لوگوں کو اپنا شکار بنالیتا ہے۔

عام طور پر یہ مرض خون میں یورک ایسڈ جمنے کے نتیجے میں ہوتا ہے۔

یہ یورک ایسڈ عام طورپر خون میں تحلیل ہوکر گردوں کے راستے پیشاب کے ذریعے نکل جاتا ہے مگر جب جسم میں اس کی زیادہ مقدار بننے لگے تو گردے اس سے نجات پانے میں ناکام رہتے ہیں۔

اس کے نتیجے میں یہ جوڑوں میں کرسٹل کی شکل میں جمنے لگتا ہے جس سے جوڑوں میں درد ہونے لگتا ہے۔

ویسے تو صرف غذا سے جوڑوں کی تکلیف کا علاج ممکن نہیں مگر اس سے آپ اپنی حالت کو کافی حد تک بہتر بنا سکتے ہیں۔

جوڑوں میں تکلیف کی متعدد اقسام ہیں اور لگ بھگ سب میں ورم کا کردار اہم ہوتا ہے۔

یعنی ورم کنٹرول کرنے سے جوڑوں کی تکلیف کی شدت میں بھی کمی آسکتی ہے اور اس حوالے سے چند پھل اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔

بیریز
بلیو بیری، اسٹرابیری اور دیگر بیزیز ورم کش خصوصیات سے لیس ہوتی ہیں۔

ان میں متعدد وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں جو جوڑوں کی تکلیف اور ورم میں کمی لانے کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں۔

ترش پھل
مالٹے، لیموں اور گریپ فروٹ جیسے پھلوں میں فولیٹ، وٹامن سی اور دیگر منرلز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق وٹامن سی سے جسم میں یورک ایسڈ کی سطح گھٹ جاتی ہے جس سے جوڑوں کے مسائل سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

انناس
انناس وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں ایک انزائمے bromelain بھی موجود ہوتا ہے جس سے جوڑوں کی تکلیف اور سوجن میں کمی آتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اسے خام شکل میں کھانے کے ساتھ مشروبات یا غذاؤں میں شامل کرکے بھی کھایا جاسکتا ہے۔

چیری
چیری پولی فینولز اور وٹامن سی سے بھرپور پھل ہوتا ہے جبکہ اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش خصوصیات سے بھی لیس ہوتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے ہکہ چیری کھانے سے تکسیدی تناؤ اور ورم میں کمی آتی ہے جس سے جوڑوں کی تکلیف میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

آڑو، آلو بخارے اور خوبانی
آڑو، خوبانی اور آلوبخارے ورم کش ہونے کے ساتھ ساتھ وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔

آڑو میں موجود پولی فینولز سے ورم میں کمی آتی ہے جبکہ آلو بخارے میں موجود ایک مرکب anthocyanins ورم میں کمی لاتا ہے جس سے بھی جوڑوں کی تکلیف میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

انگور
ماہرین کے مطابق انگور اینٹی آکسائیڈنٹس اور پولی فینولز کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔

سرخ اور سیاہ انگوروں میں ایک قدرتی مرکب resveratrol موجود ہوتا ہے جو ورم کش ہوتا ہے، جس سے جوڑوں کی تکلیف میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker