انٹرنیشنلتازہ ترین

ایرانی صدر اور اٹلی کی وزیراعظم کی ٹرمپ کے پوپ لیو سے متعلق بیان کی مذمت

ایرانی صدر اور اٹلی کی وزیراعظم کی ٹرمپ کے پوپ لیو سے متعلق بیان کی مذمت

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے پوپ لیو کے خلاف ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی ہے۔

جارجیا میلونی نے ٹرمپ کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوپ لیوکے لیے یہ معمول کی بات ہے کہ امن کی بات کریں اور ہر قسم کی جنگ کی مذمت کریں۔

اس کے علاوہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ ایرانی قوم کی جانب سے پوپ لیو سے متعلق امریکی صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، مذہبی رہنماؤں کی اس طرح توہین نہیں کی جانی چاہیے۔

ٹرمپ پر تنقید اور جنگ کے خاتمے کے لیے پوپ لیو کے مؤقف پرایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقرقالیباف نے خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا پوپ آپ کا شکریہ کہ آپ نے یہ روشنی دکھائی، پوپ کےالفاظ بےگناہوں کےقتل پر آواز اٹھانے والوں کے لیے روشنی ہیں ۔

واضح رہے کہ صدرٹرمپ کی تنقید پر پوپ لیو نے کہا تھاکہ انہیں خوف نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکا کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی غیر متوازن سوشل میڈیا پوسٹوں کو افسوسناک قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا وہ اس بات پر دل سے افسردہ ہیں کہ امریکا کے پاس اس قدر باعثِ شرم صدر ہے، ٹرمپ مکمل طور پر غیر متوازن ہو چکے ہیں اور ہمیں اس بارے میں بات کرنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker