
متحدہ عرب امارات میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے نیا قومی فریم ورک منظور کرلیا گیا۔
یو اے ای میں ڈیجیٹل کرنسی کو بھی نگرانی کے دائرے میں شامل کر لیا گیا ہے۔
مالیاتی اور کاروباری اداروں کے لیے نیا رسک مینجمنٹ نظام منظور کرلیا گیا ہے جب کہ غیر منافع بخش تنظیموں کی نگرانی کے لیے بھی نیا فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔
اماراتی قومی کمیٹی برائے انسداد منی لانڈرنگ و دہشتگردی کے اجلاس میں غیر قانونی اور بغیر لائسنس سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



