
کوئٹہ صدر شیعہ کانفرنس بلوچستان، عاشق حسین ہزارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ 9 محرم الحرام کو صوبے میں موبائل نیٹ ورک سروسز بند نہ کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ 9 محرم کو بلوچستان بھر میں کوئی بڑے جلوس برآمد نہیں ہوتے، اس لیے نیٹ ورک بلاک کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا
انہوں نے مزید کہا کہ موبائل سروس معطل ہونے کی وجہ سے تاجروں، انتظامیہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے روابط مکمل طور پر کٹ جاتے ہیں مواصلاتی نظام معطل ہونے کی صورت میں، خدانخواستہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا بڑے حادثے کے وقت بروقت اطلاع اور امدادی کارروائیوں میں تاخیر کا سنگین خدشہ پیدا ہو سکتا ہے لہٰذا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور بہتر کوآرڈینیشن کے لیے موبائل نیٹ ورک کو بحال رکھا جائے



