
*کوئٹہ فائرنگ سے تین افغان باشندے جاں بحق، ایک زخمی۔*
کوئٹہ کے علاقے لنک ہزارگنجی روڈ پر سونا خان چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افغان باشندے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک افغان باشندہ محفوظ رہا، جس نے پولیس کو بتایا کہ وہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دالبندین سے گلستان جا رہے تھے کہ سونا خان چوک کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



