انٹرنیشنل
ٹی20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دیکر دوسری ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ممبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو با آسانی 30 رنز سے شکست دے کر دوسری ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
ممبئی میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ویسٹ انڈیز نے رتھرفورڈ کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 196 رنز اسکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے رتھر فورڈ نے 42 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جیسن ہولڈر نے 33، روسٹن چیز نے 34، ہٹ مائر نے 23 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی طرف سے اوورٹن اور عادل رشید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز کے 197 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلش ٹیم 19 اوورز میں 166 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سیم کرن 43 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔



