Quetta

معصوم شہریوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن، بلا تاخیر کارروائی عمل میں لائی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جمعہ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص ڈب سرہ ڈاکئی میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری اور سیکورٹی حکام نے واقعے کے محرکات اب تک کی پیش رفت اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ نے واقعہ کو ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی سنگین کوشش قرار دیتے ہوئے واضح ہدایت دی کہ اس انسانیت سوز کارروائی میں ملوث دہشت گردوں کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں معصوم شہریوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے اعلان کیا کہ دہشت گردوں کا پیچھا آخری حد تک کیا جائے گا

اور ان کے خلاف فیصلہ کن اور بلا تاخیر کارروائی عمل میں لائی جائے گی وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ لیویز اور پولیس کے دائرہ اختیار کی تفریق سے بالاتر ہوکر مشترکہ اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ ایسے عناصر دوبارہ کسی علاقے میں سر اٹھانے کی جرات نہ کرسکیں

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے دہشت گردی کے واقعات میں فوری اور مربوط ردعمل کے نظام (رسپانس میکنزم) کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور امن دشمن عناصر کے ساتھ پوری قوت سے نمٹا جائے گا وزیر اعلیٰ نے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا قبل ازیں اجلاس کے آغاز میں سرہ ڈکئی کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker