پاکستان

مظفرآباد میں جیپ حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ شکر پڑیاں میں جیپ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اور پولیس کے مطابق جیپ جس پر گھاس لدا ہوا تھا اور 7 افراد سوار تھے، جیپ بے قابو ہوکر سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری جس میں سوار ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

دوسری جانب سانگھڑ کے تعلقہ ٹنڈوآدم جھول روڈ پر مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم سے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker