انٹرنیشنل

برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے، گرین وچ مین ٹائم بحال ہوگیا

برطانیہ میں برٹش سمر ٹائم ختم ہوگیا، جس کے بعد آج 25 اکتوبر سے ملک میں گرین وچ مین ٹائم بحال ہو گیا ہے،رات دو بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرکے دوبارہ ایک بجے پر لائی گئیں۔

برطانوی حکومت کےمطابق ہرسال مارچ کے آخری اتوار کو گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے جبکہ اکتوبر کے آخری اتوار کو ایک گھنٹہ پیچھےکی جاتی ہیں،اس تبدیلی کے باعث شہریوں کو ایک اضافی گھنٹہ ملا،تاہم اب شامیں پہلے تاریک ہوں گی اور صبح نسبتاً جلد روشنی ہوگی۔

موبائل فون،کمپیوٹر اور انٹرنیٹ سےمنسلک بیشترآلات کا وقت خودکار طور پر تبدیل ہوگیا ہے،تاہم روایتی گھڑیوں اور بعض گھریلو آلات میں وقت دستی طور پر درست کرنا ہوگا۔

برطانیہ میں 28 مارچ 2027 کو گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کی جائیں گی،جس کے ساتھ برٹش سمر ٹائم کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker