تازہ ترینپاکستان

اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن پر راکٹ حملہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کے باہر سے راکٹ برآمد ہوا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات تھانہ کے اطراف زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی، اس کے بعد آئی نائن پولیس نے سرچ آپریشن کیا تھا لیکن وہ کوئی مشتبہ چیز برآمد کرنے میں ناکام رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق صبح علاقہ مکینوں نے آکر پولیس کو بتایا کہ تھانے کے باہر راکٹ موجود ہے۔

بعد ازاں پولیس نے راکٹ قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی اور معاملے کی مخلتف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker