انٹرنیشنل

امریکا ایران کے مقابلے میں انتہائی کمزور پوزیشن میں ہے: ہیلری کلنٹن

واشنگٹن: سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور ناکام مذاکرات کے بعد امریکا ایک ’ انتہائی کمزور پوزیشن ‘ میں آچکا ہے اور اس نے اپنی سفارتی برتری کھو دی ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کے دوران ہیلری کلنٹن نے مذاکراتی ٹیم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور مشرق وسطی کیلئے خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف کی شمولیت پر بھی تنقید کی۔

سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو اس وقت ایران پر دباؤ ڈالنے والی قوت ہونا چاہیے تھا مگر اب صورتحال اس کے برعکس ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا انتہائی کمزور پوزیشن میں ہے اور اس نے اپنی لیوریج اور پہل کھو دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker