انٹرنیشنل

ایران حکومت نے 6 شہروں کے ائیرپورٹس کھول دیے، فضائی حدود جزوی بحال

ایران نے ملک کے 6 ائیرپورٹ کھول کر ملک کی فضائی حدود کو 50 دن بعد جزوی طور پر بحال کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے امام خمینی ائیرپورٹ سمیت مشہد، برجند، گورگن اور زاہدان کے ائیرپورٹس کو کھول دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ مشرقی ایران کے فضائی راستے صبح 7 بجے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، بین الاقوامی پروازوں کو مشرقی علاقے سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ایران کے تمام ائیرپورٹس کی پروازیں آہستہ آہستہ دوبارہ شروع ہو جائیں گی لیکن اس کیلئے کوئی فوری ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہےکہ علاقائی کشیدگی کے درمیان پہلے سے عائد پابندیاں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں تاہم آج دوپہر تک ایران سے پروازوں کی آمد و رفت شروع نہیں ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے شروع ہونے کے بعد سے ایران کی فضائی حدود بند کری گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker