انٹرنیشنل
صدر ٹرمپ نے ایران کیساتھ جنگ بندی کیلئےکوئی ڈیڈ لائن طے نہیں کی: ترجمان وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہےکہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سیز فائر کے لیےکوئی ڈیڈ لائن طے نہیں کی۔
ترجمان کیرولین لیوٹ نے جنگ بندی کے لیے 3 سے 5 روز کی ڈیڈلائن سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا اور کہا کہ سیز فائر کے لیےکوئی ڈیڈ لائن طے نہیں ہوئی، امریکا مذاکرات کیلئے ایران کے جواب کا انتظار کر رہا ہے، صدرجنگ بندی کی توسیع پر متفقہ رد عمل چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی سے مطمئن ہیں، ایران پر جو معاشی لیوریج مسلط کیا گیا ہے اس کی وجہ سے ایران مذاکرات کی طرف واپس آرہا ہے، امریکی صدر کو اپنے نکات کے جواب میں ایران کی جانب سے ایک متفقہ جواب چاہیے۔



