انٹرنیشنل

فلسطین میں25 اپریل کوبلدیاتی انتخابات ہوں گے

فلسطین میں 25 اپریل 2026 کو پانچویں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

سینٹرل الیکشن کمیشن فلسطین کے مطابق فلسطینی کابینہ کے فیصلے کے مطابق 25 نئے انتخابی قوانین کے تحت دو نظام اپنائے گئے ہیں، جن میں میونسپل کونسلز کے لیے اوپن لسٹ جب کہ دیہی کونسلز کے لیے انفرادی امیدواروں کا اکثریتی نظام شامل ہے۔

انتخابات مجموعی طور پر 420 مقامی اداروں کے لیے شیڈول کیے گئے تھے، تاہم جنوبی علاقوں(غزہ کی پٹی) میں دیر البلح میونسپلٹی کےعلاوہ دیگرعلاقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

میونسپل انتخابات میں 3,773 امیدوار میدان میں ہیں جن میں خواتین کی نمایاں شرکت بھی شامل ہے۔ دیہی کونسلز کے لیے 1,358 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker