انٹرنیشنل

امریکی فوج نے ایران پر دباؤ ڈالنے کیلئے محدود آپشنز کے باعث اہلکاروں سے ‘تخلیقی اور غیر روایتی’ تجاویز مانگ لیں

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے ایک سینیئر افسر نے اپنے اہلکاروں اور تجزیہ کاروں سے ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے 'تخلیقی اور غیر روایتی' تجاویز طلب کر لیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی انٹیلیجنس برانچ کے ایک افسر نے بدھ کے روز فوجی تجزیہ کاروں کے ایک بڑے گروپ کو ای میل بھیجی جس میں لکھا گیا تھا کہ ‘ہم ایران پر دباؤ ڈالنے اور اسے سزا دینے کے لیے نئے، تخلیقی اور غیر روایتی طریقوں کی تلاش میں ہیں’۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوجی حکام کے مطابق ای میل کے ذریعے اس طرح کی رائے مانگنا ایک غیر معمولی قدم ہے اور یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ صدر ٹرمپ کے پاس ایران کو اپنی شرائط پر معاہدہ کرنے پر مجبور کرنے کے آپشنز محدود ہیں۔

اس حوالے سے سینٹکام کے ترجمان کیپٹن ٹموتھی ہاکنز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی تخلیقی سوچ اور کام کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ای میل صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر نئے حملوں کی دھمکی دینے سے قبل بھیجی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker