انٹرنیشنل
باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

جنوبی افریقا میں باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی باکسر زولانی کو جمعے کے دن ان کے گھر کے باہر گولی ماری گئی تھی، فائرنگ کے واقعے میں زولانی کے ساتھ ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق باکسنگ چیمپئن زولانی کے قتل کے شبے میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ زولانی 2014ء سے 2015ء تک انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے جونیئر بینٹم ویٹ چیمپئن رہے۔2017 سے 2019ء تک ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کا بینٹم ویٹ ٹائٹل زولانی کے پاس رہا۔



