انٹرنیشنل
عالمی مارکیٹ میں تیل مزید مہنگا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 1.43 ڈالر اضافے کے بعد 92.44 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 1.22 ڈالر اضافے سے 96.85 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
دستیاب مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 1.57 فیصد جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



