انٹرنیشنل

ایران جنگ میں ‘خلائی مخلوق’ کی انٹری؟ آسمان پر پُراسرار روشنیاں

ایران کے دارالحکومت تہران کے آسمان پر نظر آنے والی پراسرار روشنیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تہران میں رات کے وقت آسمان پر مختلف رنگوں کی روشنیاں دکھائی دے رہی ہیں، تاہم ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ روشنیاں کتنی بلندی پر اور کس رفتار سے حرکت کر رہی تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان روشنیوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، بعض صارفین نے اسے ڈرون، ڈرونز کے گروپ یا طیارہ قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے ایل ای ڈی لائٹس سے لیس ایک ڈیجیٹل پتنگ بھی قرار دیا ہے۔ تاہم کسی بھی دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

ایکس پر ایک صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “تہران میں آسمان پر مختلف رنگوں کی پراسرار روشنیوں کا ایک جھرمٹ نظر آیا ہے، اس ویڈیو میں نیلی، سبز، گلابی اور نارنجی روشنیوں کو ایک دیکھا جاسکتا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ڈرونز کی فارمیشن تھی، کوئی طیارہ تھا یا پھر واقعی کوئی ایسی چیز جسے ’یو ایف او‘ کہا جاسکے۔”

صارف نے مزید لکھا کہ “ویسے 2026 میں اب تک سامنے آنے والی عجیب و غریب پیش رفت کو دیکھتے ہوئے اگر جنگ میں خلائی مخلوق بھی شامل ہوجائے تو شاید یہ بھی کوئی بہت حیران کن بات نہ ہو۔”

رپورٹس کے مطابق ویڈیو کی اصل لوکیشن، ریکارڈ کیے جانے کی تاریخ اور وقت کی تصدیق کے لیے اصل میٹا ڈیٹا بھی دستیاب نہیں، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے بھی اب تک ان روشنیوں کی باضابطہ شناخت سامنے نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker