انٹرنیشنل

اے آئی کے اثرات: نیدرلینڈز کا 25 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہ

نیدرلینڈز کی حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 25 ہزار سرکاری ملازمیتں ختم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

مصنوعی ذہانت نے دنیا بھر میں کام کرنے کے طریقوں کو تیزی سے تبدیل کیا ہے۔ تعلیم، طب، صنعت، کاروبار اور سرکاری اداروں میں اس کا استعمال بڑھ رہا ہے، لیکن اس کے ساتھ کئی ایسے خطرات بھی سامنے آ رہے ہیں جو مستقبل میں انسانی زندگی، روزگار اور معاشرتی نظام کو متاثر کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے گلف نیوز کے مطابق نیدرلینڈز حکومت کے تیار کردہ منصوبے کے تحت سرکاری ملازمین میں تقریباً 16 فیصد کی جائے گی۔ جبکہ اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

حکام کے مطابق منصوبے پر مکمل عمل درآمد کے بعد حکومت کو ساڑھے 3 ارب یورو کی بچت متوقع ہے۔ جبکہ اس اقدام کا مقصد کم وسائل میں زیادہ مؤثر انداز میں سرکاری امور انجام دینا اور دفتری کارروائیوں میں غیر ضروری تاخیر کو کم کرنا ہے۔ حکام کے مطابق حکومت کا بنیادی ہدف سال 2035 تک سرکاری اخراجات میں اربوں یورو کی بچت، دفتری امور میں تیزی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے حکومتی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker