انٹرنیشنلتازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کی حماس کو دھمکی

ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کیے تو غزہ جنگ بندی ختم کرنے کا کہہ دوں گا، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے بعد دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تو غزہ سیز فائر ہفتے کے دن ختم ہو جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک اگر تمام یرغمالیوں کو ہفتے کے دن دوپہر 12 بجے تک رہا نہیں کیا جاتا تو میں اس جنگ بندی معاہدے کو منسوخ کرنے کا کہہ دوں گا اور پھر سب کچھ ختم ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اردن پناہ گزین لینے پر تیار ہوجائے گا۔ اردن اور مصر اگر پناہ گزینوں کو نہیں لیتے تو ان دونوں ممالک کی امداد بند کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker