پاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

مشرق وسطی میں جاری بحران کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچ بار کمی کے بعد اب اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 5.50 روپے اور 13 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر کو ختم ہونے والے اگلے 15 دن تک ہوگا، گزشتہ دو ہفتوں میں پیٹرول کی قیمت میں اوسطا 2.8 ڈالر فی بیرل اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریبا 7 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت تقریبا 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر تقریبا 79 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی پچھلے 15 دن میں $80.5 سے تقریبا $87.5 فی بیرل پر چلا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker