پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سعودیہ اور قطرکا دورہ مکمل کرکے ترکی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف امن مشن کے تیسرے مرحلے میں ترکیے کے شہر انطالیہ پہنچ گئے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق انطالیہ کے گورنر ہلوسی شاہین نے ائیرپورٹ پر وزیر اعظم و پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے ترکیے میں سفیر یوسف جنید اور اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم کے دوران وزیر اعظم فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے "لیڈرز پینل” میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیراعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اس سے پہلے وزیراعظم نے قطر کے دورے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی اور خلیج کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ہونے والی گفتگو میں امن واستحکام کے لیےکشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر قطر اور دیگر خلیجی ملکوں پر حملوں کی مذمت کی۔

امن مشن کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم نے کل رات جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker