پاکستان

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہوگیا، کراچی سمیت دیگر شہروں میں 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہوگیا جس سے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے متعدد علاقوں میں 10،10 گھنٹے بجلی غائب ہے جب کہ راولپنڈی ميں بھی 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی 6،6 گھنٹے بجلی سے محروم ہے اور لاہور کے ‏علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے تک بجلی غائب ہے۔

پشاور کے شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور نواحی علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی بند رہی۔

وزارتِ توانائی نے صنعتوں کو بھی لوڈشیدنگ میں شامل کرلیا اور بند پاور پلانٹس دوبارہ چلانے پر غور کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آج سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker