پاکستان

پاکستان کی پہلی تیز رفتار بلٹ ٹرین چلانے کا معاہدہ طے پا گیا

لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز رفتار بلٹ ٹرین چلانے کا معاہدہ طے پا گیا۔ پنجاب حکومت اور پاکستان ریلوے کے درمیان لاہور سے راولپنڈی تک ملک کی پہلی فاسٹ بلٹ ٹرین چلانے کا معاہدہ حتمی شکل اختیار کر گیا ہے۔ معاہدے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دستخط کئے۔
منصوبے کے تحت تیز رفتار ٹرین لاہور اور راولپنڈی کے درمیان سفر محض ڈھائی گھنٹے میں مکمل کرے گی، جس سے مسافروں کو تیز، محفوظ اور جدید سفری سہولت میسر آئے گی۔ حکام کے مطابق بلیٹ ٹرین منصوبہ ریلوے کے نظام کی بہتری اور بین الاضلاعی سفری وقت کم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس سے معاشی سرگرمیوں اور تجارتی روابط میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ بلٹ ٹرین لاہور سے راولپنڈی کا سفر تقریباً ڈھائی گھنٹے میں مکمل کرے گی، حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد ملک میں ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور سفری سہولتوں کو بہتر بنانا ہے۔ بلٹ ٹرین کے لئے نیا ٹریک بچھایا جائے گا۔ اس ٹریک کے لئے چار آپشن تشکیل دی گئی ہیں۔
پہلی آپشن کا تخمینہ 436 ارب ، وقت ڈھائی گھنٹے ہوگا۔ دوسری آپشن میں لاگت 530 ارب ہو گی، تیسری آپشن میں اخراجات کا تخمینہ بڑھ کر 609 ارب روپے ہو جائے گا اور چوتھی آپشن میں لاگت سب سے زیادہ آئے گی جو 733 ارب روپے ہوگی۔ پنجاب حکومت اس منصوبہ کو "یوزر پے ماڈل” پر چلائے گی۔پاکستان ریلوے اس منصوبے کے لئے ٹریک بچھانے کے لئے زمین اور رائٹ آف وے فراہم کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker