انٹرنیشنل

امریکا میں 2024 سے اب تک 10سائنسدانوں کی گمشدگی یا ہلاکت نے نئے سوالات کھڑے کردیے

امریکا میں 2024 سے اب تک 10 امریکی سائنسدان غیر واضح حالات میں لاپتا یا ہلاک ہوگئے ہیں اور ان سب کو حساس جوہری یا ایرو اسپیس مواد تک رسائی حاصل تھی۔

یہ عام نوعیت کے واقعات نہیں ہیں، امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہےکہ ان میں شامل کئی افراد فزکس، انجینئرنگ اور دیگر اعلیٰ سائنسی شعبوں کے ماہرین تھے اور قابلِ توجہ بات ان واقعات میں پایا جانے والا ممکنہ پیٹرن ہے۔

جب ان سائنسدانوں کے پس منظر اور ٹائم لائن کا جائزہ لیا جائے تو یہ واقعات محض اتفاق نہیں لگتے بلکہ کسی نہ کسی انداز میں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ یہ پُراسرایت وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم بھی پہنچ گئی۔ فاکس نیوز کے سینئر نامہ نگار پیٹر ڈُوسی نے براہِ راست سوال کر لیا۔

انہوں نے پوچھا کہ 2024 کے وسط سے اب تک 10 امریکی سائنسدان لاپتہ یا ہلاک ہو گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق اِن سب کو خفیہ جوہری یا ایرو اسپیس مواد تک رسائی حاصل تھی، کیا اس بات کی تحقیقات ہو رہی ہیں کہ آیا یہ تمام واقعات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ میں نے یہ رپورٹ دیکھی ہے، میں نے ابھی اس بارے میں متعلقہ اداروں سے بات نہیں کی، ہم آپ کو جواب فراہم کریں گے، اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوئیں تو حکومت اسے سنجیدگی سے لےگی اور ضروری تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

بعض میڈیا رپورٹس یہ اشارہ بھی دیتی ہیں کہ ان سائنسدانوں میں سے کئی کا تعلق حساس حکومتی منصوبوں یا کنٹریکٹس سے تھا۔

سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز پر یہ قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی ہیں کہ اس معاملے کا ممکنہ تعلق خلائی مخلوق پر تحقیق یا خفیہ پروگرامز سے ہو سکتا ہے۔ تاہم ان دعوؤں کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔

امریکی حکام کی جانب سے اب تک محدود معلومات ہی فراہم کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے قیاس آرائیوں بڑھ رہی ہیں، شفافیت کی کمی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، لیکن جو بات بالکل واضح ہے وہ یہ کہ متعدد امریکی ہائی لیول سائنسدان پراسرار حالات میں لاپتہ ہوئے یا مرگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker