بلوچستان
مستونگ، ماشکیل، خضدار اور پنجگور میں چند روز کے دوران 37 دہشت گرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابقبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف مستونگ، ماشکیل، خضدار اور پنجگور کے اضلاع میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں 37 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور ریموٹ ڈیٹونیشن آلات قبضے میں لے کر تباہ کر دیئے گئے۔ائی ایس پی ار کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔



